ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب  ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جبکہ پاکستان میں پاکستان میں  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 0.14 فیصد اضافے سے 74.96 ڈالرفی بیر ل مقرر کر دی گئی۔ برطانوی خام تیل کی قیمت 0.15 فیصد کمی سے 78.52 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔اوپیک بلینڈ خام تیل کی قیمت 0.11 فیصد کمی سے 93.04 ڈالر فی بیرل رہی، فرنس آئل کی قیمت 1.48 فیصد اضافے سے 23.44 ڈالر فی بیرل مقرر کی گئی۔

 دوسری جانب    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2403 روپے 55 پیسے ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو 29 روپے 11پیسے مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 203 روپے 69 پیسے فی کلو ہوگئی ہے

 ادھر  پاکستان میں  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 127.30 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 122.4، مٹی کا تیل 99.31 اور لائٹ ڈیزل 99.51 روپے فی لیٹر ہوگیا۔