ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے مزید56افراد جان  کی بازی ہارگئے،ایک ہزار411 نئے کیسز رپورٹ

covid 19 cases in hospital
کیپشن: covid 19 cases in hospital
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید56افراد جان  کی بازی ہارگئے،ایک ہزار411 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 785 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق  ملک بھر میں  کورونا کے  مزیدایک ہزار411 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 46 ہزار538 ہوگئی۔ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید56افراد جان  کی بازی ہارگئےجبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 785 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 49ہزار49کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.87 فیصد رہی۔

 پنجاب میں  ابتک12 ہزار 637 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار407، خیبرپختونخوا 5 ہزار547، اسلام آباد 924، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 348 اور آزاد کشمیر میں 738 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 57ہزار928،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار017، پنجاب میں 4 لاکھ 31 ہزار666، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار516، بلوچستان میں 32 ہزار926، آزاد کشمیر میں 34 ہزار157 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار328 ہو گئی ہے۔