(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے ججزروسٹر میں ترمیم کردی گئی ، جسٹس محمد امیر بھٹی دو اکتوبر کو پرنسپل سیٹ پر جبکہ پانچ سے 9 اکتوبرکو روالپنڈی بنچ میں سماعت کریں گے۔
چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد 7 واں ترمیمی ججزروسٹر جاری کردیا گیا ۔ ترمیمی ججزروسٹرکے مطابق پرنسپل سیٹ پر 12 ڈویژن جبکہ 28 سنگل بینچ سماعت کریں گے۔ جسٹس محمد امیر بھٹی پرنسپل سیٹ پردو اکتوبرتک سماعت کریں گے ۔ جسٹس محمد امیر بھٹی پانچ سے نو اکتوبر تک راولپنڈی اور بارہ اکتوبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔
جسٹس شجاعت علی دو اکتوبرکو راولپنڈی، پانچ اکتوبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔جسٹس صداقت علی خان بارہ اکتوبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔ جسٹس شاہد جمیل خان صرف نو اکتوبر کو پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔ جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نواکتوبرتک پرنسپل سیٹ ہر سماعت کریں گے ۔ جسٹس انوارالحق پنوں صرف نو اکتوبر کے لئے پرنسپل سیٹ پرسماعت کریں گے۔