پنجاب حکومت نے چہلم شہدائے کربلا اور عرس حضرت داتاگنج بخشؒ کے موقع پر 8اکتوبر کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چہلم شہدائے کربلا اور عرس حضرت داتا گنج بخشؒ کے موقع پر 8 اکتوبر کو ضلع لاہور میں عام تعطیل ہوگی،لاہور میں سکول، کالج، یونیورسٹیاں بند رہیں گی تاہم سول سیکرٹریٹ ،صوبائی اور وفاقی دفاتر کھلے رہیں گے۔