ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے 39 نئے کیس، ڈینگی بھی چیلنج بننے لگا

کورونا کے 39 نئے کیس، ڈینگی بھی چیلنج بننے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ(زاہد چودھری) ڈینگی کا خطرہ برقرار، لاہور میں ڈینگی کے 4 مریضوں کی تصدیق، شہر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مزید 19 مشتبہ مریض بھی رپورٹ ہوئے۔ 

ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق پنجاب بھر میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کے 709 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے بھر میں ایک ہفتہ کے دوران 2956 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔دوسری جانب چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور میں کورونا کے 39 نئے کیسز رپورٹ جبکہ پنجاب بھر میں 86 نئے مریض سامنے آئے۔ پنجاب بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔

ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق لاہور میں وبا کے دوران کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 49837 اور 864 اموات ہوچکی ہیں، پنجاب بھر میں اب تک 99378  افراد  کورونا سے متاثر اور  2233  افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ 95449 مریض پنجاب میں کورونا سے اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں، پنجاب میں اب تک 12 لاکھ 39 ہزار211 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، پنجاب میں کورونا کے 97مریض سرکاری ہسپتالو ں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 23 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

ترجمان محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھ کر ڈینگی وائرس سے محفوظ رہیں، ڈینگی کی علامات ظاہر ہونے پر طبی رہنمائی کے لئے 1033پر رابطہ کریں، ڈینگی ٹیمیں آپ کے علاقے میں نہ پہنچیں تو 1033 پر شکایت درج کروائیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

 

Sughra Afzal

Content Writer