ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چہلم پر فوج،رینجرز طلب ،موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم پر فوج،رینجرز طلب ،موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے اہم اور حساس شہروں میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر موبائل فون سروس جام کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت کو مراسلہ بھجوادیا گیا ہے۔


محکمہ داخلہ پنجاب نے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پرصوبے کے اہم اور حساس شہروں میں موبائل فون سروس جام کرنے کیلئے ،وفاقی حکومت کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس، چہلم کے جلوسوں کے راستوں پر ہی جام کی جائے گی۔محکمہ داخلہ نے چہلم کے موقع پر آرمی اور رینجرز ،دونوں کو بھی طلب کرلیا ہے۔ آرمی اور رینجرز حساس اضلاع میں تعینات کی جائے گی۔

محکمہ داخلہ نے اضلاع کی انتظامیہ سے چہلم کے حوالے سے سکیورٹی پلان بھی طلب کیا ہے۔تمام اضلاع کو چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer