شاہین عتیق : احتساب عدالت نےجوہرٹائون میں غیر قانونی پلاٹ کےریفرنس کی سماعت پندرہ اکتوبر تک ملتوی کر دی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کواشتہاری قرار دینے کے لیےضابطے کی کارروائی شروع جبکہ عدالت نےرمضان شوگرمل کیس کی سماعت بیس اکتوبر تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت میں جوہرٹاون میں میاں نوازشریف کی طرف سےمبینہ طور پر 4 کنال اراضی آلاٹ کرنےکےکیس کی سماعت ہوئی،میرشکیل الرحمان کوجیل سےعدالت پیش کیا گیا،عدالت میں میاں نواز شریف کے وارنٹ پیش کیے گیےاور بتایا کہ میاں نواز شریف کو وارنٹ وصول ہو گئےہیں،عدالت نےمیاں نواز شریف کواشتہاری قرار دینے کے لیے ضابطےکی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئےسماعت پندرہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نےرمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت کی،عدالت نےحمزہ شہباز کے کورنا کی وجہ سے پیش نہ ہونے پر سماعت بیس اکتوبر تک ملتوی کردی،عدالت میں جیل حکام کی جانب سے حمزہ شہبازکی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی،اس ریفرنس میں شہباز شریف کی حاضری معاف ہے۔
احتساب عدالت میں دونوں اہم کیسزکی سماعت کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔
یاد رہے مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف ودیگرکیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی گزشتہ سماعت کاتحریری فیصلہ جاری کردیاگیا، احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے 5 صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کیا ۔ فیصلے میں کہاگیا ہے کہ شہبازشریف کے داماد ہارون یوسف کے وارنٹ کی تعمیل نہ ہوسکی،ہارون یوسف کواشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کی جاتی ہے،تحریری فیصلے میں کہاگیا ہے کہ ہارون یوسف کی رہائشگاہ کے باہرطلبی کے اشتہار لگائے جائیں،ہارون یوسف کی طلبی کے اشتہارعوامی مقامات پرلگائے جائیں۔
تفتیشی نے نصرت شہباز،رابعہ علی کے وارنٹ کی رپورٹ جمع کرائی،رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین روپوش ہو چکی ہیں ، شہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹی رابعہ عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔تحریری فیصلے میں مزید کہاگیا ہےکہ دفتر خارجہ نے سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ جمع نہیں کرائی ، آئندہ سماعت پر متعلقہ افسر ذاتی حیثیت میں پیش ہو کروضاحت دیں ، شہبازشریف کی بیٹی جویریہ علی کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جاتی ہے ۔