ن لیگ کا حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ

ن لیگ کا حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے کا مطالبہ کردیا، اس حوالے سے لیگی چئیرمن استحقاق کمیٹی کو احتجاجی مراسلہ ارسال کردیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل جتنے بھی استحقاق کمیٹی کے اجلاس بلائے گئے ان میں عبدالعلیم خان اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آڈر جاری ہوئے۔       

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سمیع اللہ خان، چودھری محمد اشرف، چودھری خوش اختر، ثاقب خورشید، میاں مناظرحسین اور مہر اعجاز کی جانب سے چیئرمین استحقاق کمیٹی کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ استحقاق کمیٹی کے معزز رکن خواجہ سلمان رفیق نیب کی حراست میں ہیں اور استحقاق کمیٹی کا اجلاس جاری ہے مگر خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آڈر جاری نہیں کئے جارہے۔

لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 30 ستمبر اور یکم اکتوبر کے اجلاس میں خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آڈر جاری نہیں کئے، اسی طرح اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو بھی اسمبلی اجلاس کے موقع پر پروڈکشن آرڈر کے ذریعے نہیں بلایا جاتا اور مسلم لیگ (ن) سمجھتی ہے کہ یہ سراسر سیاسی انتقام اور غیر جمہوری روایات پر مبنی ہے اور اس لیے سپیکر پنجاب اسمبلی، حکومت پنجاب اور چئیرمن استحقاق کمیٹی سے شدید احتجاج کرتے ہیں۔

لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) مطالبہ کرتی ہے کہ گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کے ذریعے کمیٹی یا اسمبلی اجلاسوں میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔