( قیصر کھوکھر ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پورے صوبے میں ٹائر، پلاسٹک مٹیریل، فصلیں وغیرہ جلانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے فضائی آلودگی اور سموگ کے تدارک کیلئے عملی اقدامات کرتے ہوئے صوبے بھر میں کھیتوں میں فصلوں کی باقیات، پلاسٹک کی اشیاء، ٹائر اور دیگر ایسی اشیاء جلانے پر پابندی لگا دی ہے جن سے آلودگی میں اضافے کا خدشہ ہو۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صوبے میں سموگ کا خدشہ ہے جس کے تدارک کیلئے د فعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔