بیوروکریسی نے پنجاب پولیس کے آگےگھٹنے ٹیک دیئے

بیوروکریسی نے پنجاب پولیس کے آگےگھٹنے ٹیک دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پنجاب پولیس اصلاحات، بیوروکریسی نےگھٹنے ٹیک دیئے، پولیس کو ڈپٹی کمشنر کے ماتحت نہیں کیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق بیوروکریسی نے پولیس کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے، بیوروکریسی نے پولیس گروپ کے دو مطالبات تسلیم کرلئے، پولیس کو ڈپٹی کمشنر کے ماتحت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ پولیس کی ایکسٹرنل اکاؤنٹی بیلٹی اتھارٹی بنائی جائے گی جو ریٹائرڈ اعلیٰ پولیس افسران پر مشتمل ہوگی، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

سول سیکرٹریٹ میں اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سید علی مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پولیس کے خلاف کچھ بھی نہیں ہو رہا اور نہ ہی انہیں ڈی ایم جی کے ماتحت کیا جا رہا ہے، یہ سب جھوٹ ہے اس پر کوئی پراگریس نہیں ہو رہی ہے اور نہ ہی کوئی ورکنگ کی گئی ہے۔

 ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم پہلے ہی فیصلہ کرچکے ہیں اس میں ڈی ایم جی افسران کا کوئی قصور نہیں ہے، پولیس اصلاحات آنے کے بعد ڈی ایم جی افسران متحرک ہوگئے، ڈی ایم جی افسران نے پولیس افسران کے خلاف خفیہ اجلاس بلانے کیلئے مشاورت شروع کر دی۔

 کہتے ہیں اگر کام سارا ڈی سی نے ہی کرنا ہے تو ڈی سی کو اختیارات بھی دیئے جائیں، ڈی سی کو ضلع کا سربراہ مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کو ڈی سی کے ماتحت ہونا چاہیے۔

Sughra Afzal

Content Writer