ملک اشرف: ہائیکورٹ میں پیٹرول پمپ کے لئے حاصل کی گئی اراضی کی لیز کی مدت میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس، عدالت نے مجاز اتھارٹی کو لیز کے حوالے سے قانونی کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے کامران اکرم کی درخواست پر سماعت کی، ڈپٹی کمشنر سرگودھا آسیہ گل عدالت میں پیش ہوئی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سرگودھا میں پٹرول پمپ کے لیے سرکاری اراضی لیز پر حاصل کی، قانونی تقاضے پورے کرنے اور رقم جمع کروانے کے باوجود لیز کی مدت میں توسیع نہیں کی جارہی۔
ڈپٹی کمشنر کے لیگل ایڈوائزر کی جانب سے لیس کی منسوخی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، لی گلہ ایڈوائزر کو نوٹس جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت لیز پر حاصل کی گئی اراضی کی مدت میں توسیع کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے لیز کی منسوخی کیلئے لیگل ایڈوائزر کی جانب سے نوٹس جاری کرنے پر اظہار ناراضگی کیا، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب راجہ محمد عارف نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پٹرول پمپس کے لیے یاری لیز منسوخ کی جارہی ہے۔
اراضی کی لیز نیلام عام کے ذریعے الاٹ کی جائے گی، سب سے زیادہ بولی دہندہ کواراضی کی لیز الاٹ کی جائے گی، عدالت نے دونوں فریقین کے وہ قرآں کا موقف سننے کے بعد مجاز تھا کی کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔