محکمہ موسمیات نے لاہور کے شہریوں کو نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے لاہور کے شہریوں کو نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: شہر کے موسم میں تبدیلی کا رجحان برقرار، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر کے دوسرے ہفتہ میں بارشوں کا سلسلہ شہر میں داخل ہو جائے گا جو دس روز تک وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔ بارشوں کے سلسلے کے اختتام پر درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہونے کے امکانات ہیں۔

درجہِ حرارت میں بتدریج کمی دیکھنے میں آرہی ہے جب کہ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 35 اور کم سے کم 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں موسم ابر آلود رہنے کے امکانات ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے دنوں میں شہری ٹھنڈے پانی سے پرہیز کریں۔