شہبازعلی: قومی سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ کو سینئر آل راونڈرمحمد حفیظ کی یاد آگئی، ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے محمد حفیظ کوقومی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرتے ہوئے ہوئے فوری طور پر دبئی طلب کر لیا ہے۔
پروفیسرپیر کی رات لاہور سے دبئی روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ قومی ٹیم کو جوائن کریں گے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے شروع ہو گا، محمد حفیظ کی دوبرس بعد ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔