ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیکٹری میں بجلی چوری کا معاملہ، صارف کیخلاف کارروائی کا آغاز

فیکٹری میں بجلی چوری کا معاملہ، صارف کیخلاف کارروائی کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: لیسکو ایم اینڈ ٹی کی ٹیم نے شاہدرہ کے علاقے میں چھاپہ مار کر پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی میٹرنگ اینڈ ٹیسٹنگ ڈویژن کے ایکسیئن چوہدری نثار سرور کی سربراہی میں شاہدرہ کے علاقے میں آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجہ میں پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں بجلی چوری پکڑی گئی۔

  لیسکو حکام کا کہنا تھا کہ صارف نے ڈائریکٹ سپلائی کی مدد سے بجلی چوری کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا جس کی وجہ سے کمپنی کو نقصان برداشت کرنا پڑ رہا تھا، ٹیم کے پہنچنے پر صارفین نے فیکٹری کے دروازے بند کر لئے جب کہ صارف کے خلاف محکمانہ و قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔