محکمہ صحت پنجاب کے تحت سب سے بڑا آگاہی اورسروے  پروگرام شروع

محکمہ صحت پنجاب کے تحت سب سے بڑا آگاہی اورسروے  پروگرام شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: محکمہ صحت پنجاب کے تحت سب سے بڑا آگاہی اورسروے  پروگرام شروع۔ ماں بچے کی صحت اورغذائیت سے متعلق پروگرام کی ٹیمیں گھر گھر جاکرخواتین کوآگاہی دیں گی۔

 صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کمسن بچوں کو وٹامن اورمنرلزدینے کا افتتاح کردیا۔ سگیاں کے قریب ایک پسماندہ علاقہ رفاعی آباد میں افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر آئی آر ایم این سی ایچ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار حسین شاہ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر منیر احمد اور ڈاکٹر اختر رشید نے بریفنگ دی۔ وزیر صحت نے ہفتہ غذائیت کے انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند پاکستان کے ہدف کے حصول کیلئے ٹیمیں جذبے کیساتھ کام کریں۔

  آگاہی ہفتہ میں ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں میں غذائیت کی کمی کا ٹیسٹ کریں گی اور جو بچہ کسی بھی قسم کی غذائی قلت کا شکار پایا گیا اسے ڈاکٹر کے پاس مفت علاج کے لئے لے جایا جائے گا۔ یہ صرف آگاہی مہم نہیں بلکہ پہلے بار اس مشق کے ذریعے پنجاب بھرمیں غذائیت کی کمی کا مربوط ڈیٹا بھی جمع کیا جائے گا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ6 اکتوبر تک صوبہ بھر میں تقریباً ایک کروڑ 3لاکھ بچوں، ایک کروڑ 25لاکھ نوعمر لڑکیوں، 10لاکھ حاملہ خواتین اور 28لاکھ دودھ پلانے والی ماؤں کی غذائی قلت کی جانچ کی جارہی ہے۔

 حاملہ خواتین کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔ مہم کے دوران 2سال سے چھوٹے  28 لاکھ بچوں کو غذائی کمی سے بچانے کیلئے وٹامن اور منرلز کے ساشے دیے جائیں گے۔ڈاکٹر یاسمین کا کہنا تھا کہ میڈیا کو روزانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھا جائے گا۔ انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ 6 ماہ تک اپنے دودھ کے سوا نومولود بچوں کو پانی بھی نہ پلائیں۔ ماں کے دودھ میں وہ تمام غزائیت موجود ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer