( ملک اشرف ) لاہورہائیکورٹ نےتعلیمی داروں اورپبلک دفاتر میں سگریٹ نوشی پرپابندی کےقوانین پرسختی سےعمل درآمدکاحکم دےدیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نےکیس کی سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سےموقف اختیارکیاگیاکہ تعلیمی اداروں اورپبلک دفاترمیں سگریٹ نوشی کی جاتی ہےجوقانون کےخلاف ہے ، تعلیمی اداروں میں سموکنگ کرناغیرقانونی ہےجس کا بچوں کی صحت پربرا اثر پڑتا ہے،تعلیمی ادارو ں میں سگریٹ نوشی کی عادت منشیات میں بدل رہی ہےجبکہ پبلک دفاترمیں سموکنگ کرنے سے بیماریاں پھیل رہی ہیں ، درخواستگزارنےاستدعاکی ہےکہ عدالت پبلک دفاتراورتعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پرپابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا حکم دے۔
عدالت نےریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ پبلک آفسز اورتعلیمی اداروں کےاندرسگریٹ نوشی نہیں کی جا سکتی ہے، متعلقہ ادارے اس حوالے سے موثر اقدامات کیوں نہیں کررہے ،عدالت نےچیف سیکرٹری کوپابندی کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی سوشل ویلفیئر کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا۔