ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی

مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی
کیپشن: City42 - PMLN , Ticket, Naveed Aslam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں پی پی 199 سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے کی نااہلی کے لیے درخواست پر سماعت، الیکشن ٹربیونل نے ایم پی اے نوید اسلم لودھی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آٹھ اکتوبر کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس چوہدری محمد اقبال نے ناکام امیدوار ارشاد حسین کی الیکشن پٹیشن پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے الیکشن کمیشن، ریٹرنگ افسر، مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نوید اسلم لودھی سمیت دیگر امیدواروں کو فریق بنایا ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کے کامیاب ایم پی اے نوید اسلم لودھی نے الیکشن لڑتے وقت گوشوارے چھپائے۔ اس لئے وہ آئین کے آرٹیکل 62۔63 کے مطابق اہل نہیں رہے۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ الیکشن ٹربیونل نوید اسلم لودھی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم  قرار دے اور اس حلقہ سے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے۔

Sughra Afzal

Content Writer