ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں واقع شمشان گھاٹ کی بحالی کے احکامات جاری

لاہور میں واقع شمشان گھاٹ کی بحالی کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (رضا کھرل ) ہندو اور سکھ مذہب میں شمشان گھاٹ کی اہمیت بہت زیادہ ہے ، مرنےوالوں کی آخری رسومات شمشان گھاٹ میں ہی ادا کی جاتی ہیں ،  لاہور ہائی کورٹ نےحال ہی میں لاہور میں واقع واحد شمشان گھاٹ کی مرمت اور بحالی کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ہندو اور سکھ مذہب میں شمشان گھاٹ کو اہم مقام حاصل ہے ، لاہور میں واقع شمشان گھاٹ کی ابتر صورت حال کو دیکھتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے اس کی بحالی کے احکامات دیے ہیں ،  اصل میں یہ ایک کھنڈر کا منظر پیش کررہی ہے،دستور پاکستان ہر ایک کے عقیدے اور مذہب کے تحفظ کی یقین دہانی کراتاہے اور اسی لیے لاہور میں بسنے والے ہندواور سکھ شمشان گھاٹ کی جلد از جلد مرمت کامطالبہ کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں شمشان گھاٹ میں ہندوؤں کے مرنے والے کو لکڑیوں کا ایک گٹھا بنا کر اس کے اندر رکھا جاتا ہے  اس کے بعد لکڑیوں کو آ گ لگائی جاتی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer