آئی جی پنجاب کا احسن اقدام، یونیورسیز کے طلباء کیلئے سپیشلائزڈ کورس کا آغاز

 آئی جی پنجاب کا احسن اقدام، یونیورسیز کے طلباء کیلئے سپیشلائزڈ کورس کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:مختلف یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات نے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز کا مطالعاتی دورہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور اور ڈاکٹر انوش مسعود نے طلباء کو بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ ایس پی سی آر او ڈاکٹر رضا تنویر ،انچارج سی آر او حسین فاروق نے طلبا کو بریف کیا۔ 
طلباء و طالبات کے سیکنڈ بیج نے انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز کی مختلف برانچز کا دورہ کیا۔

 آئی جی پنجاب کی طرف سے یونیورسیز کے طلباء کیلئے انٹرن شپ شروع کی گئی۔ طلباء نے پولیس لائنز، قربان لائن، خدمت مراکز اور سپیشل برانچ کا دورہ بھی کیا۔ پولیس کے تمام شعبوں کا دورہ کرنے کے بعد طلباء ایک شعبے کا انتخاب کریں گے، وزٹ کے بعد طلباء کو منتخب شعبہ میں ایک ہفتے کا سپیشلائزڈ کورس کروایا جائے گا، کورس کے اختتام پر آئی جی پنجاب طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے۔ 
ڈی آئی جی عمران کشور کا کہنا ہے کہ ایسے پروگرامز سے نئی نسل کو پولیس ورک سے متعلق آگاہی ملے گی۔