ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

19 نومبر کو لاہور میں ایک بڑا پروگرام کیا جائے گا، سراج الحق

 19 نومبر کو لاہور میں ایک بڑا پروگرام کیا جائے گا، سراج الحق
کیپشن: Siraj ul Haq, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ 19 نومبر کو لاہور میں ایک بڑا پروگرام کیا جائے گا۔ میڈیا ہمارا ساتھ دے، سوشل میڈیا ڈیجیٹل میڈیا کے بغیر ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

 سراج الحق نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکھہتی کے لیے ملین مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری سیاست صحافت عدالتیں سچائی پر مبنی ہوں۔ ہم نے ہمشہ صحافیوں کے مشکل وقت میں انکا ساتھ دیا ہے۔دوسری جماعتوں کی طرح ہمارا بھی سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ موجود ہے۔ 7اکتوبر سے اب تک غزہ بلکل جل چکا ہے، اب تک ہزاروں بچے خواتین شہید ہوچکے ہیں، لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔ 

سراج الحق نے کہا کہ ایک انسان ہونے کے ناطے ہم سب پر کچھ فرائض ہیں، ایک زندہ اور بازمیر کی حثیت سے ہمیں ایک اہم کردار ادا کرنا ہے۔اسلام آباد میں ہونے والا دنیا کا بڑا ملین مارچ کیا۔ لاہور میں اب ایک ایسا پروگرام ہوگا جو دنیا میں تمام جلسوں میں سب سے بڑا ہوگا۔  ایک آزاد انسان ہونے کے ناطے ہمارا ساتھ دیا جائے، غیر مسلم اداکار بھی فلسطین کے ساتھ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ 

انہوں نےمزید کہا کہ میڈیا ایک بڑی طاقت ہے، جماعت اسلامی مطالبہ کرتی ہے کہ میڈیا ہمارا ساتھ دے۔ سوشل میڈیا ڈیجیٹل میڈیا کے بغیر ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہم مسلمان حکمرانوں کو بیدار کریں۔جو پاکستان کے حکمرانوں کو کرنا چائیے تھا وہ نہیں کرسکے۔ ہمارے وزیر اعظم اور صدر کو کیا ہوگیا ہے،  ہماری اس حکومت نے بزدلی کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ عام آدمی گھر سے نکلتا ہے اسے یاں تو اغوا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ کوئی گھر سے نکلے کو پتہ نہیں ہوتا کہ زندہ واپس آنا ہے یا نہیں۔ 

 امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت سے گیس کی قیمت میں 172فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔ ہر پاکستانی تین لاکھ پاکستانی قرض کا مقروض ہے۔