(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کا لانگ مارچ رواں دواں ہے، گوجرانوالہ پہنچنے پر پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا سر فلائی اوور سے ٹکرا گیا۔
تفصیلات کےمطابق لانگ مارچ کا قافلہ گوجرانوالہ پہنچ گیا، قافلےمیں شریک پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا سر فلائی اوور کے پلر سے ٹکرا گیا۔واقعہ کے بعدریسکیو ٹیموں نے موقع پر فوری طبی امداد فراہم کی,ریسکیو زرائع کا کہناتھا کہ زخم معمولی نوعیت کا تھا جس پر مرحم پٹی کر دی گئی ۔