(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں سابق بھارتی کپتان گوتم گمبھیر کو کمنٹری کرتے سنا جاسکتا ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو 'خودغرض کپتان' کہہ رہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے تین میچ کھیلے اور ایک میں کامیابی حاصل کی، گزشتہ دنوں نیدر لینڈز کے ساتھ میچ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے جس میں بھارت کے سابق کپتان گوتم گمبھیر کمنٹری کررہے ہیں، گوتم میچ کے دوران جب رضوان اور بابراعظم بیٹنگ کررہے تھے تو گوتم قومی ٹیم کے کپتان پر تنقید کررہے ہیں، گوتم کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ اگر آپ اوپننگ نہیں کرسکتے تو فخرزمان کو بھی کراسکتے تھے اسی چیز کو کہتے ہیں'selfishness'۔
گوتم نے کہا کہ کپتان ہوتے'selfish' ہونا بہت آسان ہے کیونکہ اوپن کریں آپ اور رضوان، آپ کے ریکارڈ بہت اچھے نظر آرہے لیکن جو ٹیم کے لئے بہت وہ کرنا ضروری ہے، اگر آپ ایک اچھے لیڈر بننا چاہتے ہیں، کیونکہ کپتان تو بہت ہوئے مگر لیڈر بہت کم ہوئے ہیں،میرا ماننا تھا کہ اسی میچ میں اگر بابراعظم نمبر تین پر آتے اور فخرپہلے پر آتے۔