ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم سرما میں شہریوں کو گیس نہیں ملے گی

gas shortage
کیپشن: gas shortage
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: موسمِ سرما میں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ذرائع کے مطابق مقامی گیس ساڑھے 7 سو ملین کیوبک فٹ مل رہی ہے، درآمدی آر ایل این جی ایک ہزار ایم سی ایف ڈی کے لگ بھگ ہے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ موسم تبدیل ہوتے ہی گیس کی طلب بڑھنے لگی ہے، جس کی وجہ سے اس سال گیس کا شارٹ فال بلند ترین سطح پر جانے کا امکان ہے۔

اس وقت گیس کی سپلائی 17 سو ملین جبکہ طلب 25 سو ملین کیوبک فٹ سے زائد ہے، اگلے مہینے گیس کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔گھریلو صارفین کو صرف کھانے کے 3 اوقات گیس ملے گی، صنعت اور کمرشل سیکٹر کو بھی گیس کی سپلائی مشکل ہو گی۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ذرائع کے مطابق درآمد شدہ ایل این جی بہت مہنگی ہے، جس کی وجہ سے آرڈر کم دیے گئے ہیں۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق کمپنی نے چیمبرز کو بحران سے آگاہ کر دیا ہے، حکومت کو بھی صورتِ حال سے آگاہ کر دیا ہے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام نے مزید بتایا ہے کہ گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کی طرف توجہ نہیں دی جا رہی، آر ایل این جی مہنگی منگوا کر سستی نہیں دے سکتے۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں موسمِ سرما میں پاور، فرٹیلائزرز اور سی این جی سیکٹر کو بھی کم گیس ملے گی۔