(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالا کی سابق حسینہ اپنی ساتھی کے ساتھ کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا کی سابق حسینہ انسی کبیر اور ان کی رنر اپ انجانا شجن کار میں سفر کررہی تھیں کہ اس دوران بدقسمتی سے ان کی گاڑی بے قابوہوکر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 25 سالہ انسی کبیر اور 29 سال انجانا شجن موقع پر ہلاک ہوگئیں جب کہ ان کے ساتھ موجود دیگر دو مسافر شدید زخمی ہوئے جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں خواتین نے اپنی گاڑی سے موٹرسائیکل سوارکو بچانے کی کوشش کی تھی لیکن ان کی کار بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔خطرناک حادثے کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔