ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این اے 133 میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی پنجاب حکومت کی درخواست مسترد

Election Commission of Pakistan
کیپشن: Election Commission of Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: الیکشن کمیشن نے این اے 133 لاہور  میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کر دی.

الیکشن کمیشن کے مطابق  حلقہ  این اے 133 لاہور میں ضمنی  انتخاب 5 دسمبر کو اپنےمقررہ شیڈول کے مطابق ہی  منعقد ہوں گے۔انتخابات کو ملتوی کرنے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ تاہم صورت حال کے تبدیل ہونے پر کمیشن اس حوالے سے مزید اقدامات کر سکتا ہے۔

پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے مظاہروں اور امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب ملتوی کر دیے جائیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے پہلےتحریک انصاف کے امیدوار جمشید چیمہ اوران کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ  جو   کورنگ امیدوار ہیں کہ کاغذات نامزدگی مسترد ہوچکے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر