(ویب ڈیسک)پاک فوج نے 7 ویں نیشنل ائیرگن شوٹنگ چمپئن شپ جیت لی، پاک آرمی کی ٹیم نے 8 میں سے 6 گولڈ میڈل اپنے نام کئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے 7 ویں نیشنل ائیرگن شوٹنگ چمپئن شپ جیت لی،پاک نیوی نے دو گولڈ میڈل حاصل کئے، پاک آرمی نے 6 گولڈ میڈل، 2 سلور اور این برانز میڈل جیت لیا۔ مقابلوں میں مختلف ممالک کے 101کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
7 ویں نیشنل ائیرگن شوٹنگ چمپئن شپ میں حصہ لینے والے ممالک میں عراق، اردن،فلسطین، سری لنکا،یو اے ای اورازبکستان کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ مصر ،انڈونشیا،جاپان اورمیانمار بطور مبصر شریک ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب میں ہرشعبہ سے تعلق رکھنے والے شائقین نے شرکت کی ، ان مقابلوں سے سپورٹس فرینڈلی ، امن دوست اور پرجوش پاکستانی قوم کی عکاسی ہوتی ہے،آئی جی ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان مہمان خصوصی تھے۔