ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ملکی معیشت کے لئے شاندارخبر

Pakistan Economy
کیپشن: Pakistan Economy
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اکتوبر میں ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ برامدات ریکارڈ کی گئیں۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہےکہ اکتوبر میں پاکستانی برآمدات ساڑے سترہ فیصد اضافے سے دو ارب سینتالیس کروڑڈالر سے زائد رہیں۔

اکتوبر دوہزار اکیس میں پاکستانی برآمدات دو ارب سینتالیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہا کہ اکتوبر دوہزار بیس میں پاکستانی برآمدات دو ارب دس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر تھیں۔مشیر تجارت نے کہا ہےکہ ماہ اکتوبر ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ برآمدات رہیں.

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں برآمدات میں پچیس فیصد اضافہ ہوا اور رواں مالی سال کے چار ماہ میں اب تک نو ارب چھالیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی برآمدات رہیں جو گزشتہ مالی سال چار ماہ میں سات ارب ستاون کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئیں تھیں ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer