ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پولیس اہلکار نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں 18 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا مبینہ واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے.
والد کے مطابق ملزم وقار پولیس اہلکار ہے جو لڑکی کا رشتے دار بھی ہے۔پولیس کابتانا ہے کہ ملزم وقار پہلے سے شادی شدہ ہے، ملزم اور متاثرہ لڑکی کے میڈیکل کے بعد مزید
تفتیش کی جائے گی۔