ویب ڈیسک : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا پیپلز پارٹی کی دوبارہ پی ڈی ایم میں شمولیت کا عندیہ ،بولے سیاست میں مفاہمت ہو سکتی ہے۔پی ڈی ایم ہی پیپلز پارٹی کی شمولیت کا فیصلہ کرے گی۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا انتخابی اتحاد کا آپشن زیر غور ہے ، آنے والا وقت حکمرانوں کیلئے مشکل ہو گا ۔عمران نیازی اپنے اور کابینہ کیلئے این آر او لائے ، نواز شریف صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں گے
لغاری ہاؤس چوٹی زیریں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدرمسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ اگر دوبارہ اقتدار میں آئے تو ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں رکا تھا، پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ پی ڈی ایم کریگی ۔ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کاکہناتھاکہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی میں مسلم لیگ ن نے اہم کردار ادا کیا ۔ اپنے دور میں اسپتالوں کا جال بچھایا ہے۔ایچی سن کالج کے معیار کے دانش سکولز بنائے ۔
انکا کہناتھاکہ سیاست میں مفاہمت ہو سکتی ہے۔پی ڈی ایم ہی پیپلز پارٹی کی شمولیت کا فیصلہ کرے گی۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا انتخابی اتحاد کا آپشن زیر غور ہے ، آنے والا وقت حکمرانوں کیلئے مشکل ہو گا ۔عمران نیازی اپنے اور کابینہ کیلئے این آر او لائے۔
شہباز شریف کامزید کہناتھاکہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی ،میاں نواز شریف صحت یاب ہوکر واپس آئیں گے۔20 نومبر کے بعد حالات بارےکچھ نہیں کہا جاسکتا ،جبکہ عمران خان کو اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ایک سیکنڈ میں بھارت کا ایجنٹ کہتی ہے،،، پھر کچھ اور الزام لگادیتی ہے۔