سٹی42 : مناواں میں دوست نے دوست کو قتل کر دیا،پولیس نے ملزم شکیل کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی
پولیس کے مطابق مناواں کے علاقے کے رہائشی شکیل کا اپنے دوست اویس کے ساتھ معمولی تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزم شکیل نے اویس کو گھر سے بلایا اور کھیتوں میں لیجا کر قتل کر دیا،پولیس کے مطابق مقتول اویس کو شکیل نے چھریوں کے وار کر کے قتل کیا۔
ملزم نے قتل کے بعد مقتول کے والد کو خود وقوعہ کی اطلاع دی،پولیس نے ملزم شکیل کو گرفتار کر لیا،آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اویس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے ۔