ویب ڈیسک: نوجوانوں میں سر کے بال گرنے کی بیماری وبا کی شکل اختیار کرگئی، گنجے پن سے بچنا ہے تو وٹامن سی کو اپنی غذا کا حصہ بنا لیں۔
نوجوان نسل میں بالوں کا گرنا وبا کی شکل اختیار کرچکا ہے اور اب کم عمری میں ہی مرد گنجے نظرآنا شروع ہوچکے ہیں۔ ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ پہلے تو 50 سال کی عمر کے بعد مردوں میں گنجے پن کی شکایت سامنے آتی تھی لیکن اب 20 سے 30 سال کی عمر میں بھی گنجے لڑکے سرعام دیکھے جاسکتے ہیں۔
گنجے پن کی سب سے بڑی وجہ چینی کا زیادہ استعمال ہے۔ اس کے علاوہ کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں زیادہ مقدار میں کھانے، پروٹین پاؤڈر کا استعمال، تھائی رائیڈ کا متاثر ہونا یا پھر وٹامن کی کمی بھی بال گرنے کا باعث بن سکتی ہے۔
ماہرین جلد نے بالوں کے علاوہ جلد کی حفاظت کے لیے وٹامن سی کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔وٹامن سی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جلد کو خراب ہونے اور چھائیاں پڑنے سے بچاتا ہے۔
وٹامن سی کن سبزیوں اور پھلوں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟
خوراک میں وٹامن سی سے بھرپور پھل اور سبزیاں شامل کرکے اپنی روز مرہ کی ضروریات کو آسانی سے پورا کرسکتے ہیں۔ وٹامن سی (ایسکوربک ایسڈ) رکھنے والے چند پھل اور سبزیاں درج ذیل ہیں۔
لیموں، امرود، سبز مرچ، لال مرچ، انگور، سبز مرچ، لال مرچ، کیوی فروٹ، پپیتا، اناناس، الو، ٹماٹر کا جوس اور سٹرابیریج وغیرہ کا استعمال گرتے بالوں کی روک تھام میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔