ویب ڈیسک : برطانیہ میں دو ٹرینوں کی ٹکرسے سترہ مسافر زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ جنوب مغربی انگلینڈ میں سیلِسبری اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔
برطانیہ میں دو ٹرینوں کی ٹکرسے سترہ مسافر زخمی ہوگئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ جنوب مغربی انگلینڈ میں سیلِسبری اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔۔۔ایک ٹرین کسی چیز سے ٹکرانے کے بعد پٹڑی سے اتر گئی تھی جبکہ دوسری ٹرین سگنل سسٹم میں خرابی کے باعث پہلی ٹرین سے آ ٹکرائی۔ دونوں ٹرینوں میں کم وبیش 100 مسافر سوار تھے۔۔۔ابتدائی معلومات کے مطابق سگنل سسٹم میں خرابی پہلی ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کے باعث پیدا ہوئی، جو بعد میں حادثے کا سبب بنی۔۔۔