ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مراد راس کا سکول بند کرنے سے متعلق اہم ٹویٹ

 مراد راس کا سکول بند کرنے سے متعلق اہم ٹویٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا سکولوں کے حوالے سے اہم ٹویٹ، کرونا وائرس کی صورتحال کا روزانہ کی بنیادوں پر خصوصی جائزہ لیا جا رہا ہے.

ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب  بھر کے سکولوں میں طلبا و اساتذہ کے کرونا ٹیسٹ روزمرہ کی بنیادوں کئے جا رہے ہیں ، گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران کرونا کیسز میں تھوڑا اضافہ ہوا ہے مگر فی الوقت حالات قابو میں ہیں، سکول بند کرنے کے حوالے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ، ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

دوسری جانب سکول انفارمیشن سسٹم پر لوڈ بڑھ جانے سے شماری کا کام تاحال مکمل نہ ہوسکا،لاہور کے صرف 60 فیصد سکول مقررہ وقت تک ڈیٹا آپ لوڈ کرسکے۔
سکول انفارمیشن سسٹم پر لوڈ بڑھ جانے سے شماری کا کام تاحال مکمل نہیں کیاجاسکا۔لاہور کے1122سکولز میں سے ساڑھے پانچ سو سکولز نے ڈیٹا اپ لوڈ کیاہے۔صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں سے ایک بھی ضلع مقررہ وقت تک مکمل ڈیٹا اپ لوڈ نہیں کرسکا۔مقررہ وقت پر ڈسٹرکٹ ساہیوال نے 83 فیصد ڈیٹا اپ لوڈ کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer