ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمد علی بٹ کی بالی ووڈ میں انٹری

احمد علی بٹ کی بالی ووڈ میں انٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)بھارت کے ساتھ حالات جیسے بھی ہوں لیکن بھارتی فلمساز پاکستانی اداکاروں کے گن گاتے ہیں۔بھارتی پنجابی فلم  پھٹےدیندے چک پنجابی میں اداکار احمد علی بٹ سائن ہوگئے ، گپی گریوال ،نیرو باجوہ بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

اداکار احمد علی بٹ آئندہ برس بھارتی پنجابی فلم ‘ پھٹے دیندے چک پنجابی ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جوکہ اُن کے کیریئر کی پہلی انٹرنیشنل فلم ہے۔ جس میں مرکزی کردار بھارتی پنجابی فلموں کے سپر اسٹار گپی گیروال اور نیرو باجوہ ادا کریں گے۔اداکار افتخار ٹھاکر ،ناصر چنیوٹی، اکرم اداس ،ظفری خان اور روبی انعم کے بعد اب معروف لالی وڈ اداکار احمد علی بٹ کو بھی بھارتی پنجابی فلمسازوں نے اپنی فلموں میں سائن کرنا شروع کردیا ہے ۔

بھارتی پنجابی فلم پھٹے دیندے چک پنجابی کی عکس بندی لندن میں کی جائے گی جبکہ اس فلم میں بھارتی اداکار گپی گریوال ،نیرو باجوہ اور انو کپور بھی کاسٹ میں شامل ہیں ۔فلم عید الاضحی دوہزار اکیس میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔فلم یوکے پنجابی بیسڈ پروڈکشن کمپنی کے تحت بنائی جائے گی اور امید متوقع ہے کہ فلم پاکستان میں بھی ریلیز کی جا سکتی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer