ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایاز صادق سے زیادہ کوئی محب وطن نہیں، مریم اورنگزیب

ایاز صادق سے زیادہ کوئی محب وطن نہیں، مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی سردار ایاز صادق کےخلاف بینرز لگانےکی پرزور مذمت  کرتے ہوئے کہا  ہے کہ سردار ایاز صادق سے زیادہ کوئی محب وطن نہیں۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں سٹی فورٹی ٹو سےپی ڈی ایم کے جلسوں اور تحریک پر بات کرتے ہوئےمریم اورنگزیب نےکہاکہ پارلیمان کی بالادستی ہونی چاہیے جبکہ پی ڈی ایم کی تحریک کامیاب ہو گی۔

انہوں نےکہاکہ سردار ایاز صادق کے حوالےسے تقریر پر وزرا کہہ رہے ہیں کہ حکومت اور شاہ محمود قریشی کی ناکامی ہے جبکہ غداری کے سرٹیفیکیٹ بند ہونے چاہیے، مال روڈ پر سردار ایاز صادق کے خلاف بینرز جو لگائے گئے ہیں اس پر مودی اور بھارت کے پرچم لگانے کی پرزورمذمت کرتےہیں۔ اگر ایسا ہے تو سردار ایاز صادق سے زیادہ کوئی محب وطن نہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer