ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کیسز میں اضافہ، این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرلیا

کورونا کیسز میں اضافہ، این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کے وار پھر تیز ہونے لگے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں قاتل وائرس مزید 17 افراد کی جان لے گیا، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 823 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 665  افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 977 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 970 تک پہنچ گئی جبکہ ایکٹو کیسز 12 ہزار 592 ہو گئے، سندھ ایک لاکھ 45 ہزار 851 متاثرہ افراد کیساتھ سر فہرست ہے، پنجاب میں ایک لاکھ 4 ہزار 271، خیبرپختونخوا میں 39 ہزار 564، اسلام آباد میں 19 ہزار 970، بلوچستان میں 15 ہزار 920، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 261 اور آزاد کشمیر میں 4 ہزار 133 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، اس وقت 821 مریض ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج جبکہ 97 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 555 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے، شہری جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں فوری طور پر مطلع کریں۔

  این سی او سی نے شکایت کے لئے نمبر بھی جاری کردیا ہے، اس حوالے سے اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ عوام جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں، اس کی تصویر لے کرلوکیشن کے ساتھ 033533336262 پربھیجیں۔ 

Sughra Afzal

Content Writer