کورونا کے وار مزید تیز , 17 افراد جان کی بازی ہار گئے

 کورونا کے وار مزید تیز , 17 افراد جان کی بازی ہار گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)کے تازہ اعداد و شمار جاری، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے وار مزید تیز ، 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کے مطابق  گذشتہ 24 گھنٹوں میں 977نئے کیسزرپورٹ ہوئے،  ملک بھر میں ایکٹو  کیسز  کی تعداد  12ہزار 592 ہے،   ملک بھرمیں مجموعی کیسز  3 لاکھ  33 ہزار 970 ہوگئی،  کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد  6 ہزار 823 ہوگئی، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 555 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث کورونا کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، لہٰذا احتیاط زندگی اور صحت کیلئے ضروری ہے۔ ماسک پہننے کی پابندی پر عملدرآمد شہریوں کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں کو رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا ہے۔بازاروں، مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں مزید سخت اقدامات کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کیس والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کیا ہے کہ 70 روز بعد کورونا کیسز کی شرح 3 فیصد بڑھ گئی ہے، این سی او سی نے کچھ عوامی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی ہیں لیکن وبا کا پھیلاؤ اسی صورت رکے گاجب عوام احتیاطی تدابیر اختیار کر یں گے،عوام نے احتیاط نہ کی تو کورونا کی صورتحال بگڑ سکتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

 


 

 

Shazia Bashir

Content Writer