ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایاز صادق قوم سے معافی مانگیں: شفقت محمود

ایاز صادق قوم سے معافی مانگیں: شفقت محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (قذافی بٹ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر افواج پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں، ایاز صادق کو دشمن کے بیانیے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے لاہور میں ٹائیگر فورس کے کنونشن سے خطاب میں کہا کہ افسوس ہوتا ہے جب دشمن کا ایجنڈا لیکر ہمارے اپنے لوگ فوج پر حملہ کرتے ہیں، ایسے وقت پر جب خطے میں تبدیلیاں ہوتی نظر آرہی ہیں ، لندن سے بیٹھ کر پاکستان کی سالمیت پر حملہ کیا جارہا ہے، پاکستان نے امن کی خاطر پائلٹ کو رہا کیا جبکہ سابق سپیکر تاریخ کو مسخ کرتا ہے.

انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کے بیان کے بعد ہندوستان کا میڈیا کسی اور موضوع پر بات نہیں کر رہا اور سابق سپیکر شادیانے بجا رہا ہے، نواز شریف بہانے بنا کر یہاں سے نکلے اور لندن سے جلسوں میں پاکستان کی طاقت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، شریف خاندان نے اربوں روپے کی جائیدادیں لوٹ مار کر کے بنائیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ حکومت کو اس وقت کرپٹ ٹولے، ذخیرہ اندوزوں،کورونا اور ملکی سالمیت کے خلاف اٹھتی آوازوں کا مقابلہ کرنا ہے، دنیا میں اسلام دشمن قوتیں اسلام کے خلاف ماحول بنارہی ہیں، ایسے قوانین، ایسی چیزیں بنائی جارہی ہیں جس سے مسلمانوں کو مشکل ہو، وزیراعظم عمران خان نے تمام مسلمان ممالک کے سربراہوں کو خط لکھا ہے جس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف آواز اٹھائی گئی ہے۔

واضح رہےکہ 29 اکتوبر کو  پارلیمنٹ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے فلور پر کھڑے ہو کر کہا تھا کہ ”ابھینندن کو بھارتی دباؤ پر چھوڑا گیا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں انہیں پسینہ آیا ہوا تھا اور وہ کہہ رہے تھے کہ ابھینندن کو نہ چھوڑا تو بھارت رات کے 9 بجے پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دباؤ ڈالا کہ ابھینندن کو چھوڑ دیا جائے تاکہ دونوں ممالک میں امن قائم ہو“ ۔

Sughra Afzal

Content Writer