ڈاکٹر جاوید اکرم کا فرانس کی ادویات استعمال نہ کرنے کا اعلان

ڈاکٹر جاوید اکرم کا فرانس کی ادویات استعمال نہ کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کینال روڈ(سعید احمدسعید) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاہے کہاکہ جنگ صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ قلم اور تجارت کےذریعے بھی کی جا سکتی ہے۔

فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور فرانس کی ادویات کو بھی استعمال نہیں کیا جائے گا۔وومن چیمبر آف کامرس کی شہلا جاوید اکرم اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر جاوید اکرم فرانس میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف پریس کانفرنس کی۔

ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ فرانس حکومت کی جانب سے نبی پاک کی ذات پر کی جانے والی گستاخی کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ہر سال مختلف ممالک کی جانب سے پیارے نبی کے خلاف سازشیں کی جا رہی۔ صلیبی جنگوں کو ہوا دی جا رہی ہے، ہمارے دلوں میں بنی پاک کی محبت کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ چارلی ایبڈو ایک رسالہ نکلتا ہے جو یہ ساری سازشیں کرتے ہیں۔

خاکے تیارکرنیوالے سیمویئل پیتھی جوائج مسلمان بھائی نے مارا ہے۔ اب اس کتے کو ہیرو بنایا جا رہا ہے۔وائس چانسلریونیورسٹی آف  ہیلتھ اینڈسائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ اگر مجھے موقع ملا تو میں بھی اس خاکہ بنانے والے کا سر قلم کروں گا۔ نبی پاکۖ پر ہماری ہزاروں جانیں بھی قربان ہیں۔کورونا واور ایکسیڈنٹ سے بھی لوگ مرتے ہیں لیکن نبی پاک کی حرمت پر قربان ہونا سب سے افضل ہے۔

 

واضح رہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اپنے حالیہ بیان میں دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو آزادی اظہار رائے سے منسوب کیا تھا۔
 
 
 
 

Shazia Bashir

Content Writer