ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امت مسلمہ کیلئے ایک اور اچھی خبر

امت مسلمہ کیلئے ایک اور اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)دنیابھرکےمسلمانوں کے لئےخوشخبری آگئی،سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ بحالی کے تیسرے مرحلے کا آج سے آغاز ہوگیا، آج سے بین الاقوامی زائرین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عمرہ بحالی کےتیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔آج سے بین الاقوامی زائرین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت دےدی گئی،جس کے تحت 18سے 50سال تک کے زائرین کو عمرہ کی اجازت ہو گی۔ تیسرے مرحلے میں 20ہزار افراد روزانہ عمرہ ادا کر سکیں گئے، زائرین سعودی حکومت سے لائسنس ہولڈر گروپس سے ہی عمرہ پیکیج حاصل کر سکیں گئے۔

زائرین کو سعودی عرب پہنچنے سے قبل اعتمرنا اپیلیکشن سے بکنگ کروانا ہو گئی۔ بین الاقوامی زائرین کو 10دن سعودی عرب میں رہنے کی اجازت ہو گی۔سعودی عرب پہنچنے ہر زائرین 3دن تک ہوٹل میں قرنطینہ رہیں گئے۔18سے 50سال تک کے زائرین کو عمرہ کی اجازت ہو گئی۔ سعودی عرب پہنچنے سے 72 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ رپورٹ دیکھانا لازمی قرار دے دیا گیا۔

بیرون ملک سے آنے والے 50 زائرین ایک گروپ کی شکل میں عمرہ ادا کریں گئے۔زائرین پر فیس ماسک، ہینڈ سینٹائزر اور سماجی فاصلے کی شرائط پر عمل درآمد لازم ہو گا۔4اکتوبر عمرہ بحالی سے اب تک 12لاکھ بیس ہزار کے قریب زائرین نے عمرہ ادا کیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ بیرون ملک سے آنے والے 50 زائرین ایک گروپ کی شکل میں عمرہ ادا کریں گے۔سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری ایس اوپیزکے مطابق زائرین کو10دن سعودی عرب میں رہنے کی اجازت ہوگی،،سعودی عرب پہنچنےکے72 گھنٹے کے دوران کرونا ٹیسٹ رپورٹ دیکھانا لازمی قراردیاگیا۔ہے۔4اکتوبرکوعمرہ بحالی سےاب تک 12لاکھ بیس ہزار کے قریب زائرین نے عمرہ ادا کیاہے۔

واضح رہے کہ  سعودی حکومت نے تین مرحلوں میں   عمرہ ادائیگی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، 4اکتوبر سے مقامی افراد کو عمرے کی اجازت دی گئی، عمرہ ادائیگی کے لیے دوسرے مرحلے کا آغاز 18 اکتوبر کو کیا گیا،مسجد الحرام کے دروازے بھی عام نمازیوں کے لیے کھول دئیے گئےہیں۔

تیسرا مرحلہ یکم نومبر (آج )سے شروع کیا جارہا ہے،تیسرے مرحلے میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے 100فیصد عمرہ بحال کر دیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer