ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا انار کلی مقبرہ اور بارہ دری وزیر خان چھوڑنے سے انکار

پنجاب حکومت کا انار کلی مقبرہ اور بارہ دری وزیر خان چھوڑنے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ریحان گل ) پنجاب حکومت نے بارہ دری وزیر خان اور انار کلی مقبرہ کا انتظام والڈ سٹی کو دینے سے انکار کردیا، انتظام محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے پاس ہی رہے گا۔

والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے بارہ دری وزیر خان اور انارکلی کے مقبرے کا انتظام ان کے حوالے کرنے کی درخواست کی گئی تھی، جو پنجاب حکومت کی جانب سے مسترد کر دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ بارہ دری وزیر خان 1882 سے پنجاب پبلک لائبریریز کے پاس ہے جس میں این سی اے کی تقریبات اور کلاسز منعقد کی جاتی ہیں جبکہ انارکلی کے مقبرے میں 1892 سے محکمہ آرکائیوز کا سنٹرل کنٹرول روم قائم ہے۔

  والڈ سٹی اتھارٹی کو اہم وفود کا دورہ کرانے کے لئے مشروط اجازت دینے پر آمادگی ظاہر کی گئی، تاہم دونوں عمارتیں ہائی سکیورٹی زون میں ہونے کے باعث ان کا کنٹرول والڈ سٹی اتھارٹی کو دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔