لاہور علم و آگاہی کا مرکز، اقوام متحدہ نے بھی اعتراف کرلیا

لاہور علم و آگاہی کا مرکز، اقوام متحدہ نے بھی اعتراف کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دلشاد راؤ) زندہ دلان لاہورکیلئے اچھی خبر، پاکستانی نژاد جرمن ممبر ہائڈل برگ سٹی کونسل وسیم بٹ اور ایڈمنسٹریٹر و کمشنر لاہور کی کاوشیں رنگ لے آئیں، لاہور کو ادبی شہر قرار دے دیا گیا۔

لاہور علم و آگاہی کا مرکز، لاہوریئے ادب شناس، اقوام متحدہ نے بھی اعتراف کرلیا، یونیسکو کریٹو سٹی نیٹ ورک پراجیکٹ کے66 نئےشہروں کے ممبر بننے سے ممبرز کی تعداد 246 ہوگئی، پاکستان دنیا کے نو ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا جنہیں یونیسکو نے لٹریچر کے فروغ کے لیے منتخب کیا۔

ڈائریکٹر جنرل یونیسکو اوڈرے ازاولے نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو مبارکباد کا پیغام ارسال کردیا، فروری 2018 میں پاکستانی نژاد جرمن ممبر ہائڈل برگ سٹی کونسل وسیم بٹ اور سابق لارڈ میئر لاہور نے یونیسکو حکام سے بات چیت کا آغاز کیا، سابق کمشنر ڈاکٹر مجتبی پراچہ نے ڈائریکٹر جنرل یونیسکو کو باضابطہ درخواست دائرکی، تاہم یونیسکو سٹی آف لٹریچر کی ممبر شپ کے لیے پاکستانی نژاد وسیم بٹ نے پراسیس مکمل کرایا۔

لاہور ساؤتھ ایشیا کا واحد شہر بن گیا جو ادبی اعتبار سے یونیسکو سٹی آف لٹریچر کا درجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

Sughra Afzal

Content Writer