ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ کو دوران رقص فحش حرکات کرنا مہنگا پڑ گیا

معروف اداکارہ کو دوران رقص فحش حرکات کرنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) سٹیج اداکارہ پائل چوہدری کو شائقین سے دوران ڈراما اشارے بازی کرنے اور فحش رقص کرنے پر الحمرا آرٹ سینٹر کے کمرشل سٹیج ڈرامے میں پرفارمنس سے روک دیا گیا۔

سٹیج اداکارہ پائل چوہدری جو ان دنوں الحمراآرٹ سینٹر کے زیرنمائش سٹیج ڈرامے ”فیکا مقدمے باز“ میں پرفارم کررہی تھیں انہیں اس ڈرامے میں شائقین سے دوران ڈراما اشارے بازی کرنے، فحش جملوں اور رقص کا ارتکاب ہونے پر پرفارم کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

اس حوالے میں ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار زلفی کی جانب سے ایک نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے جس میں پائل چوہدری کو کہا گیا ہے کہ انہیں سٹیج مینجر نے متعدد بار قانون کی خلاف ورزی سے روکا لیکن وہ باز نہیں آئی۔ اب ان کی پرفارمنس روک دی گئی ہے۔ جب تک وہ اپنا تحریری جواب داخل نہیں کروائیں گی تب تک لاہور آرٹس کونسل کے کسی ہال میں بھی پرفارم نہیں کر سکیں گی۔