سعید احمد: منصورہ میں وسطی پنجاب و ضلع لاہور کے امیر سمیت دیگر امراء کی تقریب حلف برداری کا اہتمام، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق منصورہ میں ہونے والی تقریب میں نو منتخب امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب امیر العظیم، امیر ضلع لاہور ذکر اللہ مجاہد سمیت دیگر اضلاع کے نو منتخب امراء سے امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے حلف لیا۔
تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا خاصہ رہا ہے کہ اس نے ہمیشہ نچلی سطح پر ذمہ داریاں سونپی ہیں تاکہ مسائل نچلی سطح پہ ہی حل ہو سکیں۔
تقریب میں نائب امیر جماعت اسلامی حافظ ادریس، سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، عبدالغفار عزیز، سابق امیر پنجاب میاں مقصود احمد، احمد سلمان بلوچ، بلال قدرت بٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔