ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   سٹی42:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ سے  ریٹائرمنٹ کا  اعلان کر دیا۔

     53ون ڈے کرکٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے  اظہر علی نے اپنی  ریٹائرمنٹ کا باضابطہ  اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔  اظہر علی کا کہنا تھا کہ نوجوان کرکٹرز اچھے انداز سے ٹیم کو آگے لیکر چل رہے ہیں، کوشش ہے جتنی بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلوں تسلسل کے ساتھ پرفارم کروں،    ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بہت سوچنے کے بعد کیا۔

اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے لوگ میری کپتانی سے مطمئن نہیں تھے، ڈومیسٹک کرکٹ میں تمام فارمیٹس میں کھیلوں گا، پورا فوکس اپنی بیٹنگ اور فٹنس پر رکھا ہوا ہے۔ یہ بہترین وقت ہے کہ میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا  اعلان کروں۔  اظہر علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرفراز  اچھے کپتان ہیں، انہیں سپورٹ کرنا چاہیے۔

اظہر علی نے 50 اوورز کی کرکٹ میں 2011 میں آئرلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا اور انہوں نے اپنا آخری میچ رواں سال 13 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ انہوں نے 53 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 3 سنچریوں اور 12 نصف سینچریوں کی مدد 1845 رنز بنائے۔

Shazia Bashir

Content Writer