ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند

لاہور میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند
کیپشن: City42 - City42 - Mobile Phone Service, Lahore Traffic, Traffic Updates
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر آج بھی معطل ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو  شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس آج بھی بند ہے، جن میں مال روڈ، جیل روڈ، بادامی باغ، موہنی روڈ، لکشمی چوک، انارکلی، زنگ، شاہ جمال، شادمان، اسلام پورہ،راج گڑھ،ساندہ ،بھگت پورہ،سمن آباد، اچھرہ ، داتا دربار، گڑھی شاہو سمیت دیگر علاقے شامل ہیں جہاں موبائل سروس میسر نہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں کے ایکدوسرے سے رابطے نہیں ہو رہے۔ اپنے پیاروں سے رابطے منقطع ہونے پر لوگ شدید پریشان ہیں۔

 محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق موبائل فون سروس سکیورٹی خدشات اور کسی بھی ناگہانی صورت حال سے بچنے کے لئے ضروری اقدامات کے طور پر بند کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز   محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر  لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل  فون سروس معطل کردی تھی، جو ابھی تک بحال نہیں کی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer