حکومت کا عوام کی جیبوں پر ایک اور وار، پٹرولیم مصنوعات مہنگی کردیں

حکومت کا عوام کی جیبوں پر ایک اور وار، پٹرولیم مصنوعات مہنگی کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان الیاس) حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر پٹرول بم گرا دیا، پٹرول 5 روپے، ڈیزل 6 روپے 37 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے  اضافہ کردیا گیا۔

حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوآگ لگادی۔بجلی اورگیس کےبعدعوام پرپٹرول بم گرادیاگیا، پٹرول کی نئی قیمت پانچ روپے اضافے کے بعد 97 روپے 83 پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 6 روپے 37 پیسے کے اضافے کے بعد 112 روپے 94 پیسے فی لٹر ہو گئی  ہے جبکہ3 روپے کے اضافے کے بعد مٹی کا تیل اب 86 روپے 50 پیسے فی لٹر ہو گیا۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 48 پیسے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 82 روپے 44 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے ۔

عوام کا کہنا ہے کہ نئی حکومت نے آئے روز تبدیلی کے نام پر مہنگائی کے بم پھوڑے ہیں جس کا امیر کی جیب پر تو اثر نہیں پڑتاالبتہ غریب مہنگائی کے ملبے تلے دبتا چلا جارہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer