سلمان خان کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر خوبصورت پیغام

سلمان خان کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر خوبصورت پیغام
کیپشن: Salman Khan, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جیسا کہ آج دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ سپر اسٹار سلمان خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے خوبصورت انداز میں پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک مزدور کی طرف سے دوسرے مزدور کو، ہم سب کیلئے لیبر ڈے پر نیک تمناؤں کا اظہار کریں۔‘

جیسا کہ اکثر لوگ اس بات سے ناواقف ہیں کہ مزدوروں کا عالمی دن کیوں منایا جاتا ہے تو  1886 کو یکم مئی کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے کیے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے لیکن پولیس نے جلوس پر فائرنگ کرکے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کیا جبکہ درجنوں کو اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے پر پھانسی دی گئی۔ اس لیے شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم مئی کو محنت کشوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

 اس عالمی دن کو اس لیے منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔

Bilal Arshad

Content Writer