شہریوں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

Metro bus,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد علی)میٹرو بس سروس کی معطلی شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی، مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر عوام کے لیے ریلیف کی بجائے پریشانی کا سامان تیار کر دیا گیا، بس سروس بند ہونے کے باعث مسافر خوار ہو گئے، شہریوں کو آنے جانے میں دشواری کا سامنا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی ریلی اہلیان لاہور کے لیے درد سر بن گئی۔ پی ٹی ریلی کے باعث سیکیورٹی معاملات کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو بند کر دیا گیا، بس سروس معطل ہونے پر کیا بچے کیا بوڑھے، طلباء و طالبات کو بھی پریشانی کا سامنا رہا۔

میٹرو بس سروس بند ہونے پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ کہا عمران خان کی ریلی ہو گی تو کیا سب بند کر دو گے؟ بس سروس سے پورا لاہور مستفید ہوتا ہے، چھٹی کے روز میٹرو بس سروس کا بند ہونا تشویشناک ہے۔

میٹرو بس سروس کی بندش کے پیش نظر آٹو ڈرائیورز نے بھی چھریاں تیز کر لیں، من مانے کرایہ جات وصول کیے جانے لگے۔ طلباء و طالبات نے بھی برہمی کا اظہار کیا کہا حکام کم از کم طلباء کا تو خیال کریں۔

میٹرو بس سروس باغوں کے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا سب سے بڑا ذریعہ ہے جو محفوظ ہونے کے ساتھ جیب پر بھی ہلکا ہے، مہنگائی کے دور میں سروس کی معطلی لاہور کے باسیوں کے لیے زہر قاتل ہے۔