بری خبر، موٹرسائیکل اسیسریز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

بری خبر، موٹرسائیکل اسیسریز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی،موٹرسائیکل کےپارٹس اور رائیڈنگ اسسریز 40فیصدمزیدمہنگی ہو گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق  لوکل و امپورٹڈ ٹائروں دیگرپارٹس کی قیمتیں20سے40فیصدتک بڑھ گئیں،موٹرسائیکلوں کےٹیوب لیس ٹائرزامپورٹڈٹائر40فیصدتک مہنگے ہو گئے،ہینڈ گارڈ،سیف گارڈ،بیک ویو مرر،ونڈ شیلڈکی قیمتیں40 فیصدبڑھ گئیں،سن شائن گلاسز ،رائیڈنگ جیکٹس،گلوز،ہیلمٹ بھی 30 فیصد مہنگے ہوگئے۔  تاجروں کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکلزاسسریز کی قیمتوں میں ایک سال کےدوران یہ اضافہ ہواہے۔

 دوسری جانب عوامی سواری اب عوامی نہ رہی،ہنڈا نے موٹرسائیکلز کی قیمتیں مزید 5 سے 15 ہزار تک بڑھا دیں ،شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی،  ہنڈا نے 5 ہزارروپے اضافے سے ہنڈا 70 سی سی کی قیمت 1 لاکھ 54 ہزار900 روپے کر دی ہے جبکہ 5 ہزار اضافے سے سی ڈی ڈریم 1 لاکھ 65 ہزار 900 میں دستیاب ہوگی ،6 ہزار اضافے سے پرائڈر 2 لاکھ 3 ہزار 900 ، 7 ہزار اضافے سے سی جی 125 ،2 لاکھ 29 ہزار 900 اور 10 ہزار اضافے سے سی جی 125 سپیشل 2 لاکھ 75 ہزار 900 کی ملے گی۔

  اسی طرح 15 ہزار اضافے سے سی بی 125 ایف 3 لاکھ 80 ہزار 900۔15 ہزار اضافے سے سی بی 150 ایف 4 لاکھ 73 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہوگی، ایک سال کے دوران عوامی سواری کی قیمتوں میں دوگناکےقریب اضافہ ہوا ہے۔